English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لبنانی صدر کے بیان پر عوام مشتعل سول نافرمانی کی کال

لبنان: مشتعل نوجوان حکومت مخالف احتجاج کے دوران قومی شاہراہ بند کررہا ہے
لبنان: مشتعل نوجوان حکومت مخالف احتجاج کے دوران قومی شاہراہ بند کررہا ہے

بیروت (انٹرنیشنل ڈیسک) لبنان میں صدر میشال عون کے بیان اور دارالحکومت بیروت میں مظاہروں کے دوران شہری کی ہلاکت کے بعد حکومت مخالف احتجاج کا دائرہ وسیع ہوگیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق بیروت میں موجود مظاہرین نے دیگر شہروں اور قصبات کے مکینوں سے ہڑتالوں میں شرکت اور سول نافرمانی کی تحریک شروع کرنے کی اپیل کی، جس پر بدھ کے روز بیروت سمیت مختلف شہروں میں احتجاج کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ مظاہرین نے ٹائر جلا کر اور دھرنا دے کر مختلف قومی شاہراہیں اور اہم سڑکیں بند کردیں۔ جب کہ بڑی تعداد میں لوگ صدارتی محل کی جانب جانے والی مرکزی سڑک پر بھی جمع ہوئے اور اسے بند کردیا۔ اس بنا پر وہاں سیکورٹی ہائی الرٹ رہی اور بھاری تعداد میں سیکورٹی فورسز کو تعینات کیا گیا۔ واضح رہے کہ لبنانی عوام کی جانب سے مظاہروں کی کال صدر میشال عون کے منگل کے روز نشر ہونے والے ایک انٹرویو کے بعد سامنے آئی۔ اس انٹرویو نے مظاہرین کے جذبات کو شدید ٹھیس پہنچائی۔ میشال عون نے اپنی گفتگو میں مظاہرین سے گھروں کو لوٹ جانے کا مطالبہ کیا اور باور کرایا کہ ان کے مطالبات سن لیے گئے ہیں۔ تاہم ساتھ ہی صدر نے خبردار کیا کہ اگر احتجاج میں شریک افراد سڑکوں پر رہے تو اس کا انجام ایک المیے کی صورت میں سامنے آ سکتا ہے۔ دوسری جانب احتجاجی تحریک کے دوران منگل کے روز 11 ہزار بینک ملازمین نے بھی ہڑتال شروع کردی ہے۔ جب کہ تاجر تنظیموں کے اتحاد نے کہا ہے کہ بینک ملازمین کے مطالبات پورے ہونے تک کام پر واپسی نہیں ہوگی۔ حکومت کے پاس صرف ایک ہی راستہ ہے کہ وہ ملازمین کے مطالبات تسلیم کرتے ہوئے تمام بینکوں کی سیکورٹی یقینی بنائے اور دیگر مطالبات کے لیے غیرمعمولی اقدامات کیے جائیں۔ لبنان میں بینک ایسوسی ایشن کے صدر سے ٹریڈ یونین کے ایک وفد نے ملاقات کی، جس کے بعد فریقین نے اعلان کیا کہ صارفین کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اے ٹی ایم کے ذریعے مسلسل رقوم فراہم کی جاتی رہیں گی۔ بینک ملازمین کی یونین کے سربراہ نے کہا کہ بیروت اور دیگر علاقوں میں منگل کے روز ہڑتال کی وجہ سے بینک بند ہوگئے تھے۔ جارج الحاج نے کہا کہ اے ٹی ایم کے ذریعے صارفین کو نقدی فراہم کی جاتی رہے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے