ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وینس میں بدترین سیلاب کے بعد ہنگامی حالت نافذ

وینس: سیلاب کے باعث سڑکیں اور میدان نالے اور جھیل کا منظر پیش کررہے ہیں
وینس: سیلاب کے باعث سڑکیں اور میدان نالے اور جھیل کا منظر پیش کررہے ہیں

وینس (انٹرنیشنل ڈیسک) سیاحت کے لیے دنیا بھر میں مشہور اطالوی شہر وینس کی گلیاں پانی میں ڈوب گئیں۔ خبررساں اداروں کے مطابق سیلاب کے خطرات کے پیش نظر انتظامیہ نے شہر میں ایمرجنسی نافذ کر دی۔ وینس کے میئر لوئگی بْرگنارو نے اپنے بیان میں شہریوں کو حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ شہری انتظامیہ نے حکومت سے مدد کی اپیل کردی ہے۔ سیلاب کے دوران لہروں کی اونچائی 74 انچ ریکارڈ کی گئی۔ اس سے قبل 1966ء میں آنے والے سیلاب میں لہروں کی اونچائی 76 انچ تھی۔ چند روز کے دوران اٹلی کے زیادہ تر حصوں میں شدید بارش کے باعث کئی علاقے زیر آب آچکے ہیں۔ اطالوی شہر ماتیرا کو یورپ کا ثقافتی دارالحکومت کہا جاتا ہے، لیکن شدید بارش نے رواں برس اس شہر کو بھی پانی میں ڈبو دیا تھا۔ پیلسٹرینا جزیرے پر سیلاب سے 2 افراد ہلاک بھی ہوئے۔ دوسری جانب اٹلی کی حکومت نے آیندہ برس ستمبر سے موسمیاتی تبدیلی کا مضمون اسکول کے بچوں کے لیے لازمی قرار دینے کا اعلان کردیا۔ وزیر تعلیم لورینزو فیورا مونتی کا کہنا تھا کہ تمام اسکول ہر سال کم از کم 33 گھنٹے کی کلاس کے دوران موسمیاتی تبدیلی کے اثرات اور اس سے بچاؤ کے متعلق بچوں کو پڑھائیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں