English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

یاسین حبیب نے دی آرکیڈ اسکول ماسٹر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا

القمر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) دی آرکیڈ اسکول کراچی ماسٹر لیگ فلڈ لائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ ناک آؤٹ مرحلے میں بلال ایسوسی ایٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے20اوورزمیں7کھلاڑیوںکے نقصان پر 168 رنز بنائے،ذاکر ملک 53اور حمزا قادر 36رنز بنا کر نمایاںرہے،اسد بٹ نے 3اور احمد حسین نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔جواب میں بٹ برادرز 18.1 اوورز میں 127رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ افنان کریم 38اور اویس پاستا 14رنز بناکر نمایاں رہے بلاول ملک نے 5اور وسیم علی نے 2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،بلاول ملک مین آف دی میچ قرار پائے، اس طرح بلال ایسوسی ایٹس نے یہ میچ جیت کر فائنل کھلنے کا اعزاز حاصل کیا۔ ناک آؤٹ3میں ہاسین حبیب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20اوورز میں 6کھلاڑیوں کے نقصان پر 161 رنز بنائے، فرحان صادق 58،کامل محمود 38بنا سکے، علی نقوی نے 4کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں کراچی اسٹالین 18اوورز میں 114رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی،فہد جبار 37اور اعجاز شاہ نے 30رنز بنائے، عدنان ندیم نے 4اور طاہر راؤ نے 2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ فرحان صادق کو مین آف دی میچ قرار دیا گیااور ہاسین حبیب نے فائنل کے لیے کوالیفا ئی کر لیا۔فائنل بلال ایسو سی ایٹس اوریاسین حبیب کے درمیان کھیلا گیا۔بلال ایسو سی ایٹس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور 18.5اوورز میں 98رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی شعیب احمد 17اورحمزاقادر20اور فرحان نثار 30رنز بنا کر نمایاں رہے،کامل محمود نے 2محمد عاطف نے 3اور محمد نبیل نے 2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جواب میں یاسین حبیب نے 19.1اوورز میں 6کھلاڑیوں کے نقصان پر 99رنز بنا کر فائنل جیت لیا۔فرحان نثار 1،بلاول ملک نے 2اور حمزا قادر نے 1کھلا ڑی کو آؤٹ کیا،مین آف دی میچ ایوارڈ محمد عاطف کو 3کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے پر دیا گیا۔فائنل کے مہمان خصوصی ایگزیکٹو ڈائریکٹر میڈی کیم گروپ زاہد حسین بھٹی تھے جنہوں نے فائنل جیتنے اور ہارنے والی ٹیموں کو ٹرافی اور انعامات دیے،انہوں نے جیتنے والی ٹیم کو مبارکباد دی اور ہارنے والی ٹیم کو بھی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کھیل میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے حوصلہ نہیںہارنا چاہیے، اپنی کوششیں جاری رکھنی چاہئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے