پشاور (سید وزیر علی قادری) پشاور اور صوبے کے دیگر شہروں میں 33 ویں قومی کھیل میں آرمی کی 93 سونے، 72 چاندی اور 43 کانسی تمغے کے ساتھ برتری برقرار ہے، واپڈا 72 سونے، 58 چاندی اور 48 کانسی تمغے کے ساتھ دوسرے جبکہ نیوی 12 ، سونے،4 چاندی اور3 کانسی تمغیکے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ بدھ کے روز آرمی اور واپڈا نے ایک ایک نیا قومی ریکارڈ قائم کیا۔ پہلا ریکارڈ آرمی کے عزیر الرحمن نے200 میٹر دوڑ 21.06 سیکنڈ میں طے کرتے ہوئے قائم کیاجبکہ دوسرا ریکارڈ خواتین 200 میٹردوڑ میں واپڈا کی نجمہ پروین نے 23.86 سیکنڈ کے ساتھ قائم کیا۔میریتھن ریس میں آرمی کے ندیم حسن نے مقررہ کلومیٹر فاصلہ 2 گھنٹے، 24 منٹ اور2 سیکنڈ میں طے کرتے ہوئے پہلی، پنجاب کے نوشیروا عاشق نے2 گھنٹے 29 منٹ، 2 سیکنڈ کے ساتھ دوسری جبکہ واپڈا کے شیر خان نے2 گھنٹے 36 منٹ اور ایک سیکنڈ کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ خواتین 10 ہزار میٹر دوڑ میں واپڈا کی رابعہ عاشق نے پہلی، واپڈا کی فرحت بانو نے دوسری اور آرمی کی فارہا نے تیسری، ڈسکس تھرو میں واپڈا کی عطیہ اصغر نے پہلی، واپڈا ہی کی ریشما خان نے دوسری، آرمی کی مہوش کریم نے تیسری، مرد ہائی جمپ میں واپڈا کے شیروز خان نے پہلی، پی اے ایف کے عظمت نعیم نے دوسری، واپڈا کے علی اشرف نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ خواتین 200 میٹر دوڑ میں واپڈا کی نجمہ نے پہلی، واپڈ ہی کی صاحب آراء نے دوسری اور آرمی کی ایشا عمران نے تیسری، مرد ڈسکس تھرو میں پی اے ایف کے شمس الحق نے پہلی، آرمی کے کمیر اللہ نے دوسری، واپڈا کے علی مہتاب نے تیسری، 200 میٹر دوڑ میں آرمی کے عزیر الرحمن نے پہلی، آرمی ہی کے محبوب علی نے دوسری، واپڈا کے عمر سردار نے تیسری،3000 میٹر دوڑ میں واپڈا کے ناصر علی نے پہلی، آرمی کے نوید نے دوسری، آرمی ہی کے طارق محمود نے تیسری، خواتین 1500 میٹر دوڑ میں واپڈا کی رابعہ عاشق نے پہلی، آرمی کی ربیلہ فاروق نے دوسری اور واپڈا کی فرحت بانو نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
