تھر کے مختلف دیہات میں بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے ،
تھر کے علاقے میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں 6 خواتین سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ 61 مویشی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔
تھر میں ہونے والی موسلادھار بارش کے باعث سب سے زیادہ نقصان موکیار ، ڈابھی اور ڈاہلی نامی دیہات میں ہوا ہے جس کے بعد شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔آسمانی بجلی گرنے کے باعث جاں بحق افراد کی شناخت ڈانی بھیل، سنگھار، ماریت، سلیمت، جمال شورو، سونا ڈوھٹ اور صمد سومرو کے نام سے ہوئی ہے۔
تھر میں موسلادھار بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے.

