English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4 ریکارڈ کی گئی ہے اور اس کا مرکز پاک افغان سرحدی علاقہ تھا۔

زلزلے کے جھٹکے پشاور، اسلام آباد، چترال اور سوات کے گرد و نواح میں محسوس کیے گئے ہیں جن میں دیر بالا، لوئر دیر اور ایبٹ آباد بھی شامل ہیں۔

زلزلے کے جھٹکوں کے باعث شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے کھلے مقامات پر نکل آئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے