English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مصر میں تیل پائپ لائن میں آتش زدگی سے 6 افراد جاں بحق

قاہرہ : البحیرہ گورنری میں تیل پائپ لائن میں لگنے والی آگ سے جھلس کر 6 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق البحیرہ گورنری کے اتی البارود کے علاقے میں واقع المواسیر گاؤں میں تیل پائپ لائن میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 21 افراد جھلس گئے  جس میں سے 6 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوئے .

زخمیوں کو کفر الداور جنرل اسپتال اور اتی البرود اور دامانور ایجوکیشنل اسپتالوں میں منتقل کیا گیا  ہے۔مصری وزارت صحت و آبادی کے سرکاری ترجمان ڈاکٹر خالد مجاہد کے مطابق حادثے کے فوری بعد متاثرہ مقام پر زخمیوں کو اٹھانے کے لیے 20 ایمبولینسوں کو بھیجا گیا۔

مصر کی وزیر صحت و آبادی ڈاکٹر ہالہ زید نے واقعے کے فوری بعد وزارت صحت کے سیکرٹری کو زخمیوں کے لیے تمام ضروری طبی امداد فراہم کرنے اور انہیں علاج کی ہرممکن سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

 آخری اطلاعات تک تیل پائپ لائن سے تیل کے اخراج کو روک دیا گیا تھا , مرمت کا کام تا حال جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے