English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی میں خنکی، آج بارش متوقعیں

کراچی میں کوئٹہ کی سرد ہوائیں چلنے سے موسم میں خنکی آگئی، شہر میں آج شام اور کل دن میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں کوئٹہ کی سرد ہوائیں چلنے سے موسم میں خنکی آگئی، شہر میں چلنے والی صحرائی ہواؤں سے فضا میں مٹی کے ذرات موجود ہیں جس سے حد نگاہ بھی متاثر ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفرازکے مطابق ایران کے راستے بارش برسانے والا مغربی سسٹم بلوچستان میں داخل ہوگیا ہے، جس کے باعث سندھ کے بیشتر اضلاع میں آج معتدل سے تیز بارش متوقع ہے۔ ذرائع موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج شام اور کل دن میں ہلکی بارش کا امکان ہے، جبکہ 16 نومبر کے بعد شہر میں سردی میں اضافہ ہوجائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے