ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی میں 50 فیصد ڈرائیورز کے ان فٹ ہونے کا انکشاف

ڈرائیونگ قوانین کی الف ب کا بھی علم نہیں، ہزاروں چور دروازے سے لائسنس چاہتے ہیں، ڈی ایس پی افضل نور
شہر قائد میں ڈرائیونگ کی تربیت دینے والے اسکولز بھی پیسہ بٹورنے کی مشین بن گئے ہیں، اجلاس سے خطاب
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت نے کراچی میں مزید 2 ڈرائیونگ لائسنس برانچز قائم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ ڈی ایس پی ڈرائیونگ لائسنس برانچ کورنگی محمد افضل نور کے مطابق کراچی میں آبادی کا دبائو ضرور ہے لیکن اضافی وقت دے کر آنے والے ڈرائیورز کی ضروریات کو پورا کرنے اور لائسنس کے اجرا کے لیے ون ونڈو آپریشن کے تحت سہولتیں فراہم کر رہی ہیں لیکن اس کے باوجود 50 فیصد ڈرائیور اَن فٹ ہو رہے ہیں اور انہیں ڈرائیونگ قوانین کی الف ب کا بھی علم نہیں۔ افسران کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ایس پی افضل نور کا کہنا تھا کہ ہزاروں ڈرائیور چور دروازے سے لائسنس چاہتے ہیں، کراچی میں ڈرائیونگ لائسنس کی تربیت دینے والے اسکولز بھی پیسہ بٹورنے کی مشین بن گئے ہیں، لیکن ہم اناڑی اور غیر تربیت یافتہ ڈرائیورز کو موت کے لائسنس جاری نہیں کر سکتے۔ انسانی جانوں کا تحفظ ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں