English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لائٹ ہائوس کے دکاندار میئر کراچی کیخلاف پھر فارم میں آگئے

مطالبات منوانے کیلئے کے ایم سی بلڈنگ کا لاک ڈائون کرنے کی دھمکی
لائٹ ہائوس لنڈا بازار بند ہوگا تو کاروبار ٹھپ ہوگا تو پھر میئر وسیم اختر کو سمجھ آئے گی‘حکیم شاہ
لنڈابازار کے دکانداروں کا دکانیں توڑنے کیخلاف تیسرے روز احتجاج ‘ ٹریفک کی روانی متاثر
کراچی(اسٹاف رپورٹر)لائٹ ہائوس کے دکانداروں کا دکانیں توڑنے کیخلاف تیسرے روز بھی احتجاج جاری ہے ۔مطالبات نہیں مانے گئے تو لاک ڈائون کریں گے۔ لائٹ ہائوس کے دکاندار میئر کراچی کیخلاف پھر فارم میں آگئے ۔ایسا اعلان کر دیا کہ میئر کراچی کی نیندیں اڑ گئیں۔ تاجر رہنما حکیم شاہ کا کہنا تھا کہ اگر میئر کراچی وسیم اختر نے ہمارے مطالبات نہ مانے تو کے ایم سی بلڈنگ کا لاک ڈائون کر دینگے اگر لائٹ ہائوس لنڈا بازار بند ہوگا تو کاروبار ٹھپ ہوگا تو پھر میئر وسیم اختر کو سمجھ آئے گی اور وہ ہمارے مطالبات ماننے پر مجبور ہوجائیں گے ۔لائٹ ہائوس کے دکانداروں نے دکانیں توڑنے کیخلاف بدھ کو احتجاج کیا ، احتجاج کے باعث ایم اے جناح روڈ پر ٹریفک کی روانی جزوی طور پر متاثرہو گئی ، مظاہرین کا کہنا تھا کہ لائٹ ہاؤس لنڈا بازار کی300 سے زائد دکانیں مسمار کی گئیں ، ایک سال گزر جانے کے بعد بھی ہمیں کوئی متبادل جگہ نہیں دی گئی ، مظاہرین نعرے لگا رہے تھے ہماری دوکانیں واپس کرو ، سیکڑوں مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے کے ایم سی بلڈنگ کے مرکزی گیٹ کا گھیرائو کرلیا، مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز بھی اٹھائے ہو ئے تھے۔چیئرمین آل تاجر اتحاد و صدر لائٹ ہائوس مارکیٹ ایسوسی ایشن کی قیادت میں متاثرین لائٹ ہائوس لنڈابازار کراچی میونسپل کارپوریشن اور میئر کراچی وسیم اختر کے دفتر کے بالکل سامنے دھرنا دیدیا ۔دھرنے کے شرکاء سے اظہار یکجہتی کیلئے شاکر فینسی ‘ شرجیل گوپلانی ‘ شبیر کپور‘ جمیل پراچہ بھی پہنچ گئے ۔ مظاہرین نے نماز عصر بھی وہیں ادا کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے