English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جیکب آباد، خورشید شاہ اوراعجاز جاکھرانی کا فرنٹ مین گرفتار

القمر

جیکب آباد/سکھر(آن لائن) نیب نے خورشید شاہ اوراعجاز جکھرانی کے فرنٹ مین عبدالرزاق بہرانی کو گرفتار کرکے احتساب عدالت میں پیش کردیا،عدالت نے نیب کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزم کو 15 روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا، گرفتار ٹھیکیدار کا وعدہ معاف گواہ بننے کی اطلاعات۔نیب کے مطابق ملزم سید خورشید کے اکاؤنٹ میں کروڑوں روپے منتقل کراتا رہا ہے اور وہ صوبائی مشیر جیل خانہ جات میر اعجاز حسین جاکھرانی کے بے نامی اثاثوں کا مالک ہے۔ نیب کے مطابق اکاؤنٹ میں منتقل ہونے والی رقم میں سے ملزم کک بیکس کی مد میں مالی فائدہ اٹھاتا رہا ہے اور اس کے علاوہ جیکب آباد کے اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز میں کرپشن کرتا رہا ہے، ملزم کے خلاف عدالت عظمیٰ میں بھی درخواست دائر ہے، اہم ذرائع کے مطابق عبدالرزاق بہرانی وعدہ معاف گواہ بننے کو تیار ہے، ٹھیکیدار عبدالرزاق بہرانی کی کمپنیوں کو ضلع جیکب آباد کے اکثر ٹھیکے ملے ہوئے ہیں جن میں کرپشن کے خلاف نیب سمیت دیگر تحقیقاتی اداروں کو شہریوں کی جانب سے درخواستیں کی گئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے