English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بریگزٹ سے سلطنت برطانیہ کا حقیقی اختتام ہوگا‘ یورپی سربراہ

برسلز: یورپی کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹسک کالج آف یورپ میں خطاب کررہے ہیں
برسلز: یورپی کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹسک کالج آف یورپ میں خطاب کررہے ہیں

برسلز (انٹرنیشنل ڈیسک) یورپی کونسل کے صدر نے دعویٰ کیا ہے کہ یورپی یونین سے نکلنے کے بعد برطانوی سلطنت کا حقیقی اختتام ہوگا۔ ڈونلڈ ٹسک نے کہا کہ بریگزٹ سے برطانیہ کا بین الاقوامی معاملات میں صرف اثر رسوخ کم ہو جائے گا اور اس کی حیثیت دوسرے درجے کے کھلاڑی جیسی ہو جائے گی۔ بلجیم کے کالج آف یورپ میں خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ متحدہ یورپ ہی ابھرتے ہوئے چین کا مقابلہ اور عالمی سطح پر مؤثر کردار ادا کر سکتا ہے۔ برطانیہ خود کو دوبارہ عالمی طاقت بنانے کا خواب دیکھ کر یورپی یونین کو چھوڑ رہا ہے۔ جب کہ حقیقت یہ ہے کہ صرف یورپ کا حصہ ہوتے ہوئے برطانیہ عالمی کردار ادا کر سکتا ہے۔ ہم متحد ہو کر دنیا کی بڑی طاقتوں کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے بھارت، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا اور جنوبی افریقا کے دوروں میں یہی سنا کہ بریگزٹ سے برطانیہ تنہا رہ جائے گا۔ انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ برطانوی شہریوں کو اپنا ذہن بدلنا چاہیے اور یورپی یونین سے باہر نہیں نکلنا چاہیے۔ واضح رہے کہ برطانیہ میں آیندہ ماہ انتخابات ہونے والے ہیں اور اگر ان میں وزیراعظم بورس جانسن واضح اکثریت سے جیت گئے تو برطانیہ 31جنوری کو یورپی یونین چھوڑ دے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے