
پشاور (سید وزیر علی قادری)پشاور میں 33 ویں قومی کھیل میں پاکستان آرمی 123 سونے ، 99 چاندی اور 65 کانسی تمغیں جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر سب آگے، پاکستان واپڈا بدستور 98 سونے ، 73 چاندی اور54 کانسی تمغے جیت کر دوسرے جبکہ پاکستان نیوی نیوی 12 سونے،5 چاندی اور6 کانسی تمغوںکے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے، خیبر پختونخوا ایک سونے 2چاندی اور14کانسی تمغوں کے ساتھ صوبوں میں سب سے آگے ،گزشتہ روز ایتھلیٹکس میں 2 نئے قومی ریکارڈ بنے جس میں پہلا ریکارڈ پاکستان آرمی کی ماریہ مراطب نے ہی طلان جبکہ دوسرا ریکارڈ واپڈا کے ارشد ندیم نے جیولن تھرو میں بنایا ، گزشتہ روز ایتھلیٹکس کے مقابلوں میں مردوں کے ہیمر تھرو میں آرمی کے محمد شکیل نے سونے کا تمغہ ، واپڈا کے حبیب اﷲ اور اظہر عباس نے بالترتیب چاندی اور کانسی تمغہ حاصل کیا ، جیولن تھرو میں واپڈا کے ارشد ندیم نے 83.65 تھرو کے ساتھ نیا قومی ریکارڈ قائم کرتے ہوئے سونے کا تمغہ حاصل کیا ، دوسرے نمبر پر خیبرپختونخوا کے یاسر سلطان نے چاندی میڈل اور آرمی کے عماد نے کانسی تمغہ حاصل کیا ۔ 4×100 ریلے میں آرمی نے پہلی ، واپڈا نے دوسری اور خیبرپختونخوا نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ خواتین کے ڈسکس تھرو میں واپڈا کے عتیہ اصغر نے سونے ، رمشاخان نے چاندی اور آرمی کی مہوش نے کانسی تمغہ حاصل کیا ۔ خواتین کے 4×100 ریلے میں واپڈا نے سونے کا تمغہ ، آرمی نے چاندی اور ایچ ای سی نے کانسی تمغہ حاصل کیا ۔ قومی کھیل میں ٹیبل ٹینس مرد وخواتین ڈبلز ایونٹ میں آرمی اور ریلوے نے سونے تمغے جیت لئے۔ خواتین ڈبلز فائنل میں آرمی کی عائشہ فہیم اور ثناء مظفر نے واپڈا کی شبنم اور سعدیہ فلک کو11-9، 12-10 اور7-11سے، مرد فائنل میں ریلوے کے حمزہ ملک اور کاشف رزاق نے آرمی کے سلمان ورک اور عبید شاہ کو11-7، 11-6، 7-11، 7-11 اور11-4 سے شکست دیکر سونے کے تمغے جیت لئے۔ مکسڈ ڈبلز فائنل میں واپڈا کے رمیض خان اور شبنم بلال نے واپڈا ہی کے عاصم قریشی اورو سعدیہ فلک کو11-9، 15-13 ،4-11، 9-11 اور11-8 سے شکست دیکر سونے کے تمغہ اپنے نام کیا۔ ٹیبل ٹینس سنگلز ایونٹ فائنل مرحلے میں داخل ہوگیا۔ خواتین سنگلز پہلے سیمی فائنل میں واپڈا کی شبنم بلال نے آرمی کی عائشہ فہیم کو11-2، 11-7، 11-4، 11-1، واپڈا ہی کی صنم یاسین نے آرمی کی ثناء مظفر کو 15-13،10-12، 9-11 ،11-9،11-3، 13-15 اور 11-5 سے، مرد سنگلز سیمی فائنل میں آرمی کے سلمان ورک نے واپڈا کے عاصم قریشی کو 12-10، 11-9، 12-10، 9-11، 8-11 اور 11-6سے، واپڈا کے رمیض خان نے آرمی کے فیضان ظہور کو 5-11، 13-11، 11-7، 7-11، 11-9،11-1 اور ۱۱أ۶ سے شکست دیکر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
