ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سندھ اوپن بوائز سوئمنگ چیمپئن شپ، کراچی گرامر اسکول کی فتح

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ اوپن بوائز سوئمنگ چیمپئن شپ کا انعقاد سندھ سوئمنگ ایسوسی ایشن نے کیا۔3 روزہ چیمپئن شپ صوبہ سندھ میں کھیلوں کے سب سے بڑے ایونٹس میں سے ایک ہے جس میں اسکولوں، کالجوں اور تفریحی کلبوں کے 400 سے زائد کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ اسپیشل اولمپک اسکواڈ سے اوپن ایج کیٹیگری اور ریسز سمیت 6 ایج گروپوں کے مابین سوئمنگ کے مقابلے ہوئے۔ کراچی گرامر اسکول، سی اے ایس، بے ویو اکیڈمی، بیکن ہائوس، دی سٹی اسکول پی اے ایف چیپٹر، فائونڈیشن پبلک اسکول، حق اکیڈمی، کراچی کلب اور کراچی جم خانہ شامل ہیں۔ تینوں دن مقابلوں میں جوش و جذبہ اپنے عروج پر رہا، 58 ویںTPL سندھ اوپن بوائز سوئمنگ چیمپئن شپ میں کراچی گرامر اسکول نے سبقت حاصل کی جبکہ کراچی کلب دوسرے نمبر پر اور کراچی یونائیٹڈ سویم اکیڈمی تیسرے نمبر پر رہی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں