English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست قابل سماعت قرار

لاہور: ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست قابل سماعت قرار دے دی،کیس کی دوبارہ سماعت کل صبح ساڑھے 11 بجے ہوگی۔

لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعطم نواز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس بافر نجفی کی سربراہی میں لاہور ہائکورٹ کے دو رکنی بینچ نے نواز شریف کا نام غیر مشروچ پر ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیاتھا۔

قبل ازیں نیب اور وفاقی حکومت نے مسلم لیگ (ن)  کے صدر شہباز شریف کی جانب سے گزشتہ روز دائر کی گئی درخواست پر نیب اور وفاقی حکومت کی جانب سے تحریری جواب عدالت میں جمع کرایا گیا۔

وفاقی حکومت کی جانب سے عدالت میں جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کو اس درخواست کی سماعت کا اختیار نہیں ہے لہذا ہائیکورٹ اس درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کرے۔

حکومت نے اپنے جواب میں مزید کہا کہ نواز شریف کے خلاف مختلف عدالتوں میں کیسز زیر سماعت ہیں، ان کا نام نیب کے کہنے پر ای سی ایل میں ڈالا گیا ہے۔

حکومت نے استدعا کی ہےکہ نواز شریف سزا یافتہ ہیں اس لیے انہیں بغیر سیکیورٹی بانڈز کے اجازت نہیں دی جا سکتی لہٰذا سیکیورٹی بانڈ کی شرط کو لاگو رکھا جائے۔

لاہور ہائیکورٹ میں شہبازشریف کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سابق صدر پرویز مشرف اورماڈل  ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی مثال موجود ہے۔اس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ آپ کیسے سمجھتے ہیں کہ اس کیس میں ان دونوں کیسز کی مثال دی جاسکتی ہے ،آپ کا درخواست گزار تو سزا یافتہ ہے۔

عدالت نے وفاقی حکومت کے نمائندے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے سوال کیا کہ یہ درخواست کیسے قابل سماعت نہیں ؟ جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ ہر کیس کو اس کے حالات کے مطابق دیکھا جائے گا، احتساب عدالت کے جج نے سزا دی اور اس کیخلاف اپیل اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے