English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شہبازشریف صاحب! تاوان اغواء کارلیتے ہیں سہولت کار نہیں، فردوس عاشق

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) معاون خصوصی اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ شہبازشریف صاحب! تاوان اغواء کارلیتے ہیں سہولت کار نہیں،ہم نے نوازشریف کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر سہولت دی، اور ون ٹائم علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دی، لیکن نوازشریف کی صحت کیلئے یہ ایک حویلی گروی رکھنے کو تیار نہیں۔انہوں نے پریس کانفرنس میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف نے پروپیگنڈے پر مبنی پریس کانفرنس کی۔ مسلم لیگ ن کا رویہ شرمناک اور افسوسناک ہے۔ شہبازشریف کے دوہرے معیاراور بیانیئے سے قوم گمراہ نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو مجرم عدالتوں نے قراردیا، حکومت مجرم نہیں بنایا۔نوازشریف کو عدالتیں سزا دیں توغلط اگر بری کردیں تو ٹھیک ہے۔تحریک انصاف عدالتوں کا احترام کرتی ہے۔عدلیہ جو بھی نوازشریف کو ریلیف دے گی من وعن عمل کریں گے۔ احتساب کو یرغمال بنانے کیلئے وزیر اعظم کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی بیمار شخص کیلئے بہتر جگہ ہسپتال ہے گھرنہیں ہے۔ لیکن شریف خاندان نوازشریف کی صحت کو فٹ بال سمجھ کرکک مار رہا ہے۔ شریف خاندان نے نوازشریف کو اغواء کرکے قید کررکھا ہے۔شہبازشریف صاحب! تاوان اغواء کارلیا کرتے ہیں سہولت کار نہیں لیتے۔ نے نوازشریف کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر سہولت دی،اور ون ٹائم علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دی، لیکن نوازشریف کی صحت کیلئے یہ ایک حویلی گروی رکھنے کو تیار نہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت آئینی اورقانونی ضوابط پر فیصلہ کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے