جب ہم چھوٹے تھے تو40سال عمروالے کو بوڑھاسمجھتے تھے مگراب ایسا نہیں، چیف جسٹس
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سپریم کورٹ میں بارودی مواد برآمدگی کیس میں سماعت کے دوران ملزموں کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزموں پرکالعدم تنظیم سے تعلق کاجھوٹا الزام لگایاگیا، محمدیوسف کوتفتیش میں شامل ہی نہیں کیا گیا، ایک ملزم 63سال کا بوڑھا ہے ، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ 63 سال کابوڑھاتونہیں ہوتا،جب ہم چھوٹے تھے تو40سال عمروالے کو بوڑھاسمجھتے تھے مگراب ایسا نہیں، جس پر عدالت میں قہقہے لگے۔

