English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی میں ٹماٹر 17 روپے کلو مل جائے تو سیاست چھوڑ دوں گا مرتضیٰ وہاب

وفاقی حکومت لولی لنگڑی ہے اسی لئے لنگر خانے بنا رہی ہے
عمران خان 50 لاکھ نوکریاں دینے کا وعدہ وفا کریں
کراچی(اسٹاف رپورٹر) مشیر وزیراعلیٰ سندھ مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ کراچی میں اگر17 روپے کلو ٹماٹر مل رہا ہے تو میں سیاست چھوڑ دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت لنگڑی ہے اس لئے لنگر خانہ بنارہی ہے۔ عمران خان نے50 لاکھ نوکریاں دینے کا وعدہ کیا تھا عمران خان اپنے وعدے کو وفا کریں۔ آصف علی زرداری کی صحت سے متعلق سوال پر مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ زرداری صاحب کو ان کے اپنے ڈاکٹروں سے علاج کروانے کی ضرورت ہے۔ عدالتیں ان کو انصاف فراہم کریں۔ ماضی میںایسی نظیریں موجود ہیں جہاں بنا ثبوت کے لوگوں کو جیل میں نہیں رکھا جاسکتا تھا۔ مولانا کے پلان بی پر مرتضیٰ وہاب بولے کہ احتجاج کرنا ہر کسی کا حق ہے لیکن عوام پریشان ہوگی تو حکومت حرکت میں آئے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے