منیجنگ ڈائریکٹر عبدالرحیم شیخ کے مذکورہ اقدام نے پورے ادارے کی رٹ کو دائو پر لگادیا
شہر کی دیگر کنسلٹنٹ فرمز سمیت کنٹریکٹرز کا وزیراعلیٰ سمیت عدالت سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ
کراچی (وقا ئع نگار خصوصی)سائیں سرکار کے کام نرالے،سیپرا نے اپنے نافذ کئے گئے قوانین کو اپنے ہی پیرو تلے روند ڈالا،شعبہ آئی ٹی میں حیران کن طور پربغیر ٹینڈر کئے کنسلٹنٹ فرم کا تقرر کئے جانے کا انکشاف،ایس پی پی آر اے کا اپنا قانون مذاق بن کر رہ گیا،شہر کی دیگرکنسلٹنٹ فرمز سمیت سینئر کنٹریکٹرز ڈائریکٹر جنرل سیپرا عبدالرحیم شیخ کے خلاف ضابطہ انوکھے اقدام دیکھ کر ششد ہوکر رہ گئے،وزیر اعلی سندھ سمیت عدالت عالیہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ۔انتہائی باوثوق ذرائع کے مطابق سندھ بھر میں ٹینڈرنگ کے قوانین اور اس پر عملدرآمد کرانے والا ادارہ ایس پی پی آر اے (سیپرا) نے اپنے ہی نافذ کئے گئے قوانین کو پیروں تلے روندتے ہوئے شعبہ آئی ٹی میں پرائیوٹ کنسلٹنٹ فرم کا تقرر بغیر ٹینڈر کئے کردیا ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ منیجنگ ڈائریکٹر سیپرا عبدالرحیم شیخ کے مذکورہ اقدام نے پورے ادارے کی رٹ کو دائوپر لگاکر رکھ دیا ہے،واضح رہے کہ سیپرا قوانین کے تحت کسی بھی سرکاری ادارے میں بغیر ٹینڈر کئے کنسلٹنٹ کی تقرری نہیں کی جاسکتی جس کیلئے ذرائع ابلاغ میں اشتہار دینا اور بعدازاں کمپٹیشن کے ذریعے تقرری کی جاسکتی ہے تاہم اپنے بنائے گئے قوانین کیخلاف سیپرا کی جانب سے شعبہ آئی ٹی کیلئے اچانک بغیر ٹینڈر کئے کنسلٹنٹ کے تقرر کے بعدصورتحال دلچسپ ہوکر رہ گئی ہے۔

