سابق قومی کپتان اور چیف سلیکٹر انضمام الحق بابر اعظم کو قومی ٹی ٹوئنٹی کپتان مقرر کرنے کے فیصلے پر مصباح الحق کو کھری کھری سناتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں آسٹریلیا کے اہم ترین ٹور پر سرفراز احمد کو قیادت سے نہیں ہٹانا چاہئے تھا کیونکہ تاریخ میں کبھی ایسا نہیں ہوا کہ نئی ٹیم کے ساتھ کوئی نیا کپتان آسٹریلیا کے دورے پر گیا ہو۔
انضمام الحق کے مطابق انہیں تو یہ سمجھ میں نہیں آرہا کہ سخت ترین دورے پر کپتان کی تبدیلی کے ساتھ ٹیم آسٹریلیا کیسے بھیجی گئی اور اس میں تجربہ کار کھلاڑیوں شعیب ملک اور محمد حفیظ کو شامل کرنے کی زحمت بھی نہیں کی گئی جو نمبر ون ٹیم کے اہم پلیئرز ہیں۔
