English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بابراعظم نے ایک اور منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیا

القمر

پرتھ (جسارت نیوز)قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ایک اور منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔قومی ٹیم کی جانب سے 36 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں گرین شرٹس کی نمائندگی کرنے والے بابراعظم کو دنیا کی کوئی بھی ٹیم زیرو پر آئوٹ نہیں کرسکی، بابر اعظم کے علاوہ یہ اعزاز جنوبی افریقا کے فاف ڈوپلیسی اور ویسٹ انڈیز کے مارلن سیموئلز کو حاصل ہے۔بابر اعظم اب تک 36ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 12نصف سنچریوں کی مدد سے 1405رنز بنانے کا اعزاز رکھتے ہیں۔ انہوں نے 7ستمبر 2016 کو انگلینڈ کے خلاف مانچسٹر میں ڈبیو کیا اور آخری میچ 8 نومبر2019کو پرتھ میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلا۔ ویسٹ انڈیز کے مارلن سموئلز اب تک 67میچوں میں 10 نصف سنچریوں کی مدد سے1611رنز بنانے کا اعزاز رکھتے ہیں۔ اسی طرح جنوبی افریقا کے فاف ڈوپلیسی کو بھی دنیا کی کوئی ٹیم زیرو پر آئوٹ نہیں کر سکی، وہ 44 میچوں میں8ففٹیز کی مدد سے 1363 رنز بنا چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے