English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایمانداری کی ایک مثال قائم کردی

لاہور میں سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایمانداری کی ایک مثال قائم کرتے ہوئے تقریباً 18 لاکھ روپے مالیت کا گمشدہ بیگ مالک کے حوالے کر دیا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق مدینہ سے آنے والی ڈاکٹر نادرہ نذیر اپنا بیگ ارائیول لاؤنج میں بھول گئی تھیں جس میں 43 ہزار ریال اور دیگر سامان موجود تھا۔بیگ سے ملنے والی معلومات کے بعد بیگ مالکہ سے رابطہ کرکے ان کے حوالے کردیا گیا۔

چیف آپریٹنگ آفیسر لاہور ائیرپورٹ نذیر احمد نے کہا کہ  ضابطے کی کارروائی کے بعد بیگ ڈاکٹر نادرہ نذیر کے حوالے کردیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے