اسلام آباد ( آن لائن )لوک ورثہ فنڈز میں خورد برد،سینٹر روبینہ خالد کے خلاف دائر ریفرنس پر سماعت احتساب عدالت کورٹ روم نمبر ایک کے جج محمد بشیر نے کی ملزمان روبینہ خالد ، تابندہ ظفر اور مظہر الاسلام عدالت میں پیش نیب نے ملزمان کے
خلاف پہلا گواہ عدالت میں پیش کر دیا۔ استغاثہ کے گواہ محمد صادق عدالت کے روبرو پیش مقدمے کا اصل ریکارڈ موجود نہ ہونے پر گواہ کا بیان ریکارڈ نہ کیا جاسکا ۔ نیب کو 15 دسمبر کو اصل ریکارڈ کے ساتھ گواہ پیش کرنے کا حکم کیس کی سماعت 15 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی ملزمان پرقومی خزانے کو 30 ملین روپے نقصان پہنچانے کا الزام ہے کیس کی سماعت 15 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی۔
روبینہ خالد ریفرنس
