ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فضل الرحمن نے انڈراسٹینڈنگ کے تحت دھرنا ختم کیا، پرویز الٰہی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما چوہدری پرویز الٰہی نے انکشاف کیا ہے کہ مولانا فضل الرحمن نے انڈراسٹینڈنگ کے تحت اسلام آباد مارچ ختم کیا، نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پرویز الٰہی نے کہاکہ معاملات طے ہونے کے بعد اسلام آباد کا دھرنا ختم کیا۔ مولانا فضل الرحمن کو ہم نے جو دے کر بھیجا وہ امانت ہے۔ واضح رہے کہ جمعیت علما اسلام (ف) کے تحت 31 اکتوبر کو دارالحکومت اسلام آباد میں دھرنا دیا گیا تھا جسے امیر جے یو آئی مولانا فضل الرحمن نے 13 نومبر کو ختم کرتے ہوئے پلان بی کا اعلان کیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں