ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فردوس عاشق میں ہمت ہے تو جی ٹی روڈ سے گزرکر دکھائیں‘مولانا عطاالرحمن

’پلان بی‘ میں مزید شدت دیکھنے میں آسکتی ہے‘ اپنے مؤقف پرقائم‘ احتجاج ہمارا جمہوری حق ہے
کہیں پر بھی کارکنوں کی گرفتاری نہیں ہوئی تاہم اگرایسا ہوا تو حالات خرابی کی ذمے دار حکومت ہوگی
مالاکنڈ (مانیٹرنگ ڈیسک)خیبرپختونخوا میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیراور مولانا فضل الرحمن کے بھائی سینیٹر مولانا عطاالرحمن نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی کے’پلان بی‘ میں مزید شدت دیکھنے میں آسکتی ہے۔مالاکنڈ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم اپنے مؤقف پرقائم ہیں، احتجاج ہمارا جمہوری حق ہے اور حکومت کے جانے تک یہ جاری رہے گا۔سینیٹر مولانا عطاالرحمن نے حکومتی مذاکراتی کمیٹی کو بے اختیار قرار دیتے ہوئے کہا کہا معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کی کیا حیثیتہے؟ ان میں ہمت ہے تو جی ٹی روڈ سے گزریں۔انہوں نے مزید کہا کہ کہیں پر بھی کارکنوں کی گرفتاری نہیں ہوئی تاہم اگرایسا ہوا تو حالات خرابی کی ذمے دار حکومت ہوگی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں