پولیو کے بڑھتے کیسز اور ایچ آئی وی کو چھپانے جیسے معاملات پرجھوٹ بولا جا رہا ہے
حکومت سے دریافت نہیں کیا جاتا وہ کیوں کتے کے کاٹے کی ویکسین نہیں بنا رہی‘ٹوئٹر پیغام
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اعظم شہید بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی آصفہ زرداری نے کہا ہے کہ پولیو کے بڑھتے کیسز اور ایچ آئی وی کو چھپانے جیسے معاملات پر بات کے بجائے میرے متعلق جھوٹ بولا جا رہا ہے۔ٹوئٹر پر ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ ایک نجی نیوز چینل نے جھوٹ کو مجھ سے منسوب کرنا طے کرلیا ہے اور دیگر نیوز چینلز اندھا دھند اس کی پیروی کررہے ہیں‘میڈیا کے اداروں کو یا تو ثبوت دینا چاہیے یا مجھ سے معافی مانگنی چاہیے‘ مجھے ٹارگٹ کرنے کے بجائے وفاقی حکومت سے دریافت نہیں کیا جاتا کہ وہ کیوں کتے کے کاٹے کی ویکسین نہیں بنا رہی۔

