ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دورہ پاکستان کیلئے سری لنکا کی ٹیم کا اعلان آج کیا جائیگا

لاہور (اسپورٹس ڈیسک) دورہ پاکستان کے لیے سری لنکا کی 16 رکنی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان آج متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق مجوزہ ٹیم میں تمام سینئر کھلاڑی بھی شامل ہوں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے 11 دسمبر سے راولپنڈی اور 19 دسمبر سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ٹیسٹ میچز کھیلنے کا شیڈول لنکن بورڈ کے حوالے کیا جاچکا ہے باضابطہ اعلان چند روز میں ہوگا۔ دس سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کے لیے آنے والی سری لنکن ٹیم کا کیمپ 18 نومبر سے کولمبو میں شیڈول کیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں