تیونس سٹی (انٹرنیشنل ڈیسک) تیونس میں اسلام پسند سیاسی جماعت النہضہ نے سابق وزیر حبیب جملی کو وزارت عظمیٰ کے لیے نامزد کر دیا۔ دوسری جانب جملی نے اپنی نامزدگی کے بعد تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر حکومتی امور نمٹانے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہیں 2ماہ کے اندر مخلوط حکومت تشکیل دینا ہو گی۔ بدھ کے روز قلب تیونس پارٹی نے النہضہ کے رہنماراشد الغنوشی کو پارلیمان کا اسپیکر منتخب کرنے کی حمایت کی تھی۔ واضح رہے کہ حبیب جملی 2011 ء میں تیونس میں انقلاب کے بعد 2012 ء اور 2013 ء میں دو الگ الگ حکومتوں میں نائب وزیر کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔
