English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مؤاخذے کی کارروائی کے دوران ٹرمپ کی سابق سفیر پر تنقید

القمر

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مؤاخذے کی کارروائی کے دوران اپنے خلاف گواہی دینے والی یوکرائن میں سابق امریکی سفیر میری یووانوچ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ ٹرمپ کا کہناتھا کہ میری کو جہاں بھی بھیجا گیا انہوں نے ہمیشہ کام خراب کیا۔ دوسری جانب میری یووانوچ نے امریکی صدر کی ٹوئٹ کو کھلی دھمکی قرار دیا۔ ٹرمپ کی ٹوئٹ اس وقت کی گئی،جب میری اپنا بیان ریکارڈ کرارہی تھیں۔ مؤاخذہ کارروائی کے سربراہ ایڈم شف نے میری کو کارروائی کے دوران صدر کی تنقید کے بارے میں اطلاع دی۔ میری کا کہنا تھا کہ میں نے جہاں بھی خدمات سر انجام دیں، چیزوں کو بہتر کرنے کی کوشش کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے