
پشاور (سید وزیر علی قادری) پشاور کے قیوم اسپورٹس کمپلیکس میں گزشتہ شب 33ویں قومی کھیل اختتام کو پہنچ گئے، آرمی تمغوں کے ساتھ سرفہرست رہی، گورنر خیبر پختون خوا تقریب تقسیم انعامات کے مہمان خصوصی تھے۔ پاکستان آرمی نے 33 ویں قومی کھیلوں کی قائداعظم ٹرافی اپنے نام کرلی آرمی نے 7909 پوائنٹس‘150 سونے‘134 چاندی اور 96 کانسی تمغے کیساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی آرمی کے مجموعی تمغوں کی تعداد 380 رہی‘واپڈا 320 تمغے‘7093 پوائنٹس‘148 سونے‘99 چاندی اور 73 کانسی تمغیکیساتھ دوسرے نمبر پر رہا‘پاکستان ریلویز 1815 پوائنٹس‘12 سونے‘20 چاندی ور 73 کانسی تمغے کیساتھ تیسرے‘پاکستان نیوی 21 سونے‘24 چاندی اور 22 کانسی تمغے کیساتھ چوتھے‘پنجاب ایک سونے‘14چاندی اور 34 کانسی تمغیکیساتھ5ویں‘پی اے ایف 11سونے‘16چاندی اور19کانسی تمغے کیساتھ چھٹے‘خیبرپختونخوا 2سونے‘5چاندی اور 34 کانسی تمغے کیساتھ7ویں نمبر پررہا‘ایچ ای سی2 سونے ‘11چاندی اور19کانسی تمغے کیساتھ 8ویں نمبر پر رہا‘سندھ9ویں‘بلوچستان 10ویں‘اسلام آباد 11ویں‘پولیس 12ویں ‘گلگت بلتستان 13ویں اور آزاد جموں و کشمیر14ویں نمبرپر رہا۔خیبرپختونخوا کے دستے نے 33 ویں قومی کھیلوں میں ایچ ای سی سے زیادہ اور پوائنٹس حاصل کی جو بڑی کامیابی ہے ایچ ای سی کے کھلاڑی اس سے قبل پوائنٹس ٹیبل پر اوپر رہے ہیں تاہم اس مرتبہ خیبرپختونخوا کے کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 1285 پوائنٹس‘دو گولڈ‘پانچ سلور اور 34 برانز میڈلز کیساتھ ساتویں پوزیشن حاصل کی خیبرپختونخوا کے مجموعی تمغوں کی تعداد 41 رہی۔ قومی کھیل میں اسکواش میں خواتین کے ایونٹ میں آرمی نے پہلی ‘واپڈا نے دوسری ‘پنجاب نے تیسری‘سندھ نے چوتھی ‘ خیبرپختونخوا نے 5ویں اور ایچ ای سی نے چھٹی پوزیشن حاصل کی‘مردوں کے مقابلوں میں واپڈا نے پہلی ‘پنجاب نے دوسری ‘پی اے ایف نے تیسری‘ریلویز نے چوتھی‘آرمی نے 5ویں ‘ایچ ای سی نے چھٹی اور خیبرپختونخوا نے 7ویں پوزیشن حاصل کی‘خواتین کے فائنل میچ میں آرمی کی مدینہ ظفر نے واپڈا کی سمر انجم کے خلاف11-5 ‘11-6 اور11-5 جبکہ مردوں کے فائنل میں واپڈا کے فرحان محبوب نے آرمی کے صدام الحق کے خلاف11-9 ‘11-9 اور11-9 سے کامیابی اپنے نام کرتے ہوئے سونے کے تمغے جیتے۔ قومی کھیل کے سلسلے میں پی اے ایف ا سپورٹس کمپلیکس میں ہونیوالے ٹینس ایونٹ میں واپڈا نے آرمی کو ہرا دیا واپڈا کے عقیل خان نے آرمی کے حذیفہ عبدالرحمان کے خلاف 6-4 اور۶أ۴ سے کامیابی حاصل کی جبکہ واپڈا کے مزمل نے آرمی کے ارحم کے خلاف 6-2اور 6-3 سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے سونے کا تمغہ جیت لیا‘انفرادی مقابلوں میں واپڈا کے عقیل خان نے واپڈا کے مزمل کے خلاف6-4 اور 7-5سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے سونے کا تمغہ جیتا۔
