ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان کی درخواست پرفیس بک سے5ہزار صفحات اورپوسٹیں بلاک

نیویارک ( آن لائن )فیس بک نے کہاہے کہ اس نے حکومت پاکستان کی درخواست پر اس سال کے پہلے 6 ماہ میں 5 ہزار سے زاید صفحات، پوسٹس اور دیگر مواد بلاک کردیاہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق فیس بک نے بتایا کہ پچھلے سال کے آخر کے مقابلے میں اس سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران حکومت پاکستان کی طرف سے قابل اعتراض مواد کی شکایات میں 30 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔فیس بک نے 2018ء کے آخری 6 ماہ کے دوران 4,174کیسز میں مواد بلاک کیا جبکہ اس سال کے پہلے 6 ماہ میں یہ تعداد بڑھ کر 5,690ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق پچھلے سال کے آخری 6 ماہ میں حکومت پاکستان نے 1,752 صارفین کے ڈیٹا تک رسائی کی درخواست دی جب کہ رواں سال کے پہلے 6 ماہ میں یہ تعداد بڑھ کر 1,849ہو گئی۔کمپنی نے واضح کیا کہ حکومتوں کی جانب سے انفرادی درخواستوں پر کارروائی فیس بک کے قوانین و ضوابط کے تحت کی جاتی ہے اور پھر حتمی فیصلہ کیا جاتا ہے۔ تاہم پاکستان میں ڈیجیٹل میڈیا پر نظر رکھنے والی صحافی رمشا جہانگیر کے مطابق پریشان کن بات یہ ہے کہ فیس بک نے نصف سے زائد کیسز میں حکومتی درخواستوں پر کارروائی کی اور مواد ہٹایا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں