English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کھیلوں کی سر گرمیاں صحت مند معا شرے کیلیے ناگزیر ہیں، حنیف جدون

القمر

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)تیسر ٹائون پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے تحت منعقدہ دو روزہ اسپورٹس گالا کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ اور آکسفورڈ گروپ آف اسکولز کے چیئرمین محمد حنیف جدون نے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ فروغ علم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی سر گرمیاں صحت مند معا شرے کی تشکیل کے لئے ازحد ضروری ہیںکیونکہ ایک صحت مند ذہن ہی صحت مند اور خوشحال و روشن خیال معاشرے کو جنم دے سکتا ہے۔ آج کے نازک پر آشوب اور گھٹن زدہ ما حول میں بچوں کی ذہنی آسودگی کے لیئے غیر نصابی سرگرمیاں بھی وقت کی ضرو رت ہیں ۔ صدر ِتقریب تیسر ٹائون پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے صدر ملک محمد رفیق نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ غیر نصابی سرگر میوں سے بچوں کی ذہنی صلا حیتیں اجا گر ہو تی ہیں جو آگے چل کر اسے معاشر ے کا ایک ذمہ دار اور مفید شہری بناتی ہیں، اور یہ ہی بچے بڑے ہو کر قو می ہیرو بن کر ملک و قوم کا نا م رو شن کر تے ہیں۔اسپورٹس فیسٹیول کی رنگا رنگ تقریب سے ایسوسی ایشن کے عہدیداران اور اسکولوں کے سربراہان مختاراجمیری،دائود بنگش،محمد صدارت،صدیق عباسی،محمد دلاور،قاری مرتضٰی،محمد مبشر،محمد تنویر ،محمد عاطف،محمد کامران و دیگرنے بھی خطاب کیا اور طلبہ کی کاوشوں کو سراہا ۔اسپورٹس گالا کے پہلے روز طالبات کے درمیان مقابلے کروائے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے