English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

میاں صاحب کی”مجھے کیوں نکالا”کی گردان اب ختم ہو جائے گی،فردوس عاشق اعوان

وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ امید کرتے ہیں کہ میاں صاحب کی”مجھے کیوں نکالا”کی گردان اب ختم ہو جائے گی۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ میاں صاحب کی صحت کیلئے دعا گو ہیں، امید ہے لندن جانے کے بعد میاں صاحب کے ترجمان، فیملی اور ڈاکٹرز پاکستانی عوام کو انکی صحت کے بارے میں اسی طرح لمحہ بہ لمحہ آگاہ رکھیں گے جیسے ابھی رکھا جا رہا ہے،امید کرتے ہیں کہ میاں صاحب کی”مجھے کیوں نکالا”کی گردان اب ختم ہو جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ عدالت کے فیصلے میں 80 فیصد حکومتی موقف تسلیم کیا گیا ہے،لاگو شرائط عدالت کی جانب سے معطل کی گئی ہے مسترد نہیں،ثابت ہوتا ہے کہ حکومت کا فیصلہ اصولی اور قانون کے عین مطابق تھا،امید ہے مٹھائیاں بانٹنے والے پانامہ کے فیصلے کی طرح صف ماتم نہیں بچھائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے