English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اے ٹی پی فائنل،اسٹیفانوس نے چیمپئن راجرفیڈررکو شکست دیدی

القمر

لندن(جسارت نیوز)اے ٹی پی فائنلز میں ایک اور اپ سیٹ، یونانی ٹینس اسٹار سٹیفانوس سِٹسپاس نے چھ بار کے چیمپئن روجر فیڈرر کو ہرا دیا، الیگزینڈر زیوریف کو اعزاز کے دفاع سے محروم کرنے والے ڈومنک تھیم اور اسِٹسپاس کے درمیان ٹائٹل مقابلہ ہو گا۔ لندن کے بلیو ٹینس کورٹ پر بڑا مقابلہ، چھ بار اے ٹی پی فائنلز جیتنے والے روجر فیڈرر کا یونانی کھلاڑی اسٹیفاناس سِٹسپاس مدمقابل ہوئے، اکیس سالہ یونانی کھلاڑی نے کھیل کا آغاز جارحانہ انداز میں کیا، انہوں پہلا سیٹ چھ تین سے جیت کر جوش دکھا دیا۔دوسرے سیٹ میں بھی پرجوش نظر آئے، ریکارڈ بیس گرینڈ سلیم اور چھ اے ٹی پی فائنلز کے چیمپئن روجر فیڈرر کوا سٹریٹ سیٹس میں ہرا کر بڑے بڑوں کے لیے خطے کی گھنٹی بجائی، بڑی جیت کی بڑی خوشی منائی۔دوسرے میچ آسٹریا کے ڈومنک تھیم نے دفاعی چیمپئن الیگزینڈر زیوریف کو دو صفر سے شکست دے دی، لندن کے او ٹو ارینا میں تھیم اور سِٹفپاس کے درمیان ٹائٹل مقابلہ ہو گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے