English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ملک میں سیاسی عدم استحکام پیدا کرنیکی ہر سازش ناکام ہوگی‘ زلفی بخاری

القمر

سمبڑیال (آن لائن) معاون خصوصی وزیراعظم پاکستان زلفی بخاری نے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے کی ہر سازش ناکام ہوگی ‘ وزیراعظم عمران خان اور حکومت 2023ء تک آئینی مدت پور ی کرے گی‘ ہم نے آئین و قانون کی حکمرانی اور شفافیت پر پہلے کوئی سمجھوتہ کیا ہے اورنہ ہی آئندہ کریں گے ‘عوام کو صحت اور تعلیم سمیت بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتیں تاریخی اقدامات کررہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نیوفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام نے عام انتخابات 2018ء میں تحریک انصاف کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اس کو حکومت کرنے کا مینڈیٹ دیا‘ عمران خان کی قیادت میں ملک کو تیزی کے ساتھ ترقی اورخوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں جس کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ 37 ہزار پوائنٹس کی بلندی کو عبورکر رہی ہے اور غیر ملکی سرمایہ کار بھی پاکستان کارخ کر رہے ہیں مگر کچھ لوگوں کو یہ سب کچھ ہضم نہیں ہو رہا ہے اور وہ ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لیے آئے روز کوئی نیا پلان بناتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے