ایودھیا: آل انڈیا مسلم بورڈ نے بابری مسجد کیس پر سپریم کورٹ کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق آل انڈیا مسلم بورڈ نے متنازع زمین ہندوؤں کئ حوالے کرنے اور مسلمانوں کے دعوے کو مسترد کیے جانے کے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کا اعلان کیا ہے جس میں عدالتی فیصلے پر نظر ثانی کی استدعا کی جائے گی۔
آل انڈیا مسلم بورڈ کے رکن سید قاسم الیاس کا کہنا تھا کہ بابری مسجد کیس سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے میں بظاہر کچھ پیچیدگیاں ہیں جس کے باعث اس پر نظرثانی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
دوسری جانب بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ کیس کے مرکزی فریق سنی وقف بورڈ نے بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کو تسلیم کرتے ہوئے اس کے خلاف نظرثانی اپیل نہ دائر کرنے کا اعلان کیا ہے۔
یاد رہے کہ بھارتی سپریم کورٹ ایودھیا میں بابری مسجد اور رام مندر کے طویل تنازع کا فیصلہ 9 نومبر کو سنایا تھا جس کی سربراہی بھارتی چیف جسٹس رنجن گوگئی نے 5 رکنی بینچ کے ساتھ کی تھی ۔
واضح رہے کہ 6 دسمبر 1992ء کو بابری مسجد کو شہید کر دیا گیا تھا، سپریم کورٹ نے بابری مسجد کیس کی سماعت 16 اکتوبر 2019ء کو مکمل کی تھی۔

