غزہ (صباح نیوز)اسلامی جہاد نے اسرائیلی فوج کے ہاتھوں غزہ میں بچوں کو بمباری کا نشانہ بنانے کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ایک بیان میں اسلامی جہاد نے کہاکہ حالیہ ایام میں صہیونی فوج نے غزہ کی پٹی میں بچوں کو بمباری کا نشانہ بنا کر جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔
