English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

گورنر سندھ کل بروز منگل دن 11 بجے پریس کلب میں ہیلتھ کیمپ کا افتتاح کریں گے،

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گورنر سندھ عمران اسماعیل 19نومبر بروز منگل دن11بجے کراچی پریس کلب کے زیرِ اہتمام منعقدہ ہیلتھ کیمپ کا افتتاح اور تقریب سے خطاب کریں گے،

تفصیلات کے مطابق کراچی پریس کلب کی منتخب کابینہ اور ہیلتھ کمیٹی کی جانب سے سے صحافیوں اور ان کے اہل خانہ کے لئے ایک مکمل ہیلتھ کیمپ بروز منگل 19 نومبر دن گیارہ بجے سے تین بجے تک منعقد کیا جا رہا ہے،

ہیلتھ کیمپ میں تمام ضروری ٹیسٹ بشمول دانتوں اور آنکھوں کے چیک آپ ہونگے۔ اس موقع پر ماہر ڈاکٹر بھی موجود ہوں گے جو کہ مریضوں کو موقع پر ادویات تجویز کریں گے اور اور صحت کے حوالے سے رہنمائی فرمائیں گے، ہیلتھ کیمپ سے صحافی اور ان کے اہل خانہ استفادہ کر سکتے ہیں،

گورننگ باڈی اورہیلتھ کمیٹی کراچی پریس کلب نے صحافیوں سے ہیلتھ کیمپ کی کوریج کی درخواست کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے