English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عبداللہ حسین ہارون انڈر 12 فٹبال ٹورنامنٹ کا شاندار افتتاح

القمر

کراچی (اسٹاف رپورٹر)عبداللہ حسین ہارون انڈر 12 یوتھ فٹبال ٹورنامنٹ زیر اہتمام ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن ساؤتھ کا شاندار افتتاح ڈی ایف اے ساؤتھ کیْ مرکز فٹبال ہاؤس چاکیواڑہ کے سامنے حیدری بلوچ یوتھ اور القادر اسکول یوتھ کے درمیان شاندار نمائشی میچ کھیلا گیا جو تین تین گول سے برابر رہا القادر اسکول یوتھ کی جانب سے احمد ، علی ، ایان نے ایک ایک گول اور حیدری بلوچ یوتھ کی طرف سے واجد ، ماجد اور قاسم نے گول کیے۔اس رنگا رنگ تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان کے سابق انٹر نیشنل لیجنڈ کھلاڑی مولا بخش گوٹائی تھے جنہوں نے فٹبال کو کِک لگا کر ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔مہمان خصوصی نے ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے گروپ لیڈر ناصر کریم بلوچ اوران کی پوری ٹیم کو ان چار سالوں میں فٹبال کی ترقی اپنے کلبوں کو سہولیات کے ساتھ پروگرام دینے خاص کر یوتھ کو پروموٹ کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے