عمران خان کو پہچان کھیل نے دی لیکن وہ کھیلوں پر توجہ نہ دے سکے۔یہ کہنا ہے ورلڈ چیمپئین پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کا جو پاکستان کی سیاست میں آنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
ایک نجی چینل کے پروگرام میں ان کا کہنا تھا کہ اپنی فائٹس مزید ایک سال تک جاری رکھوں گا جس کے بعد سیاست میں جانے کا ارادہ ہے۔
عامر خان نے کہا کہ ان کا وزیراعظم بننے کا ارادہ نہیں، صرف کھیل اور کھیلوں کی وزارت کی خواہش ہے۔
چیمپئن باکسر نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دور حکومت پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے عمران خان کھیلوں کے لئے کچھ نہ کرسکے۔
واضح رہے اس سے قبل کرکٹر شاہد آفریدی بھی سیاست کی وادی میں قدم رکھنے کا عندیہ دے چکے ہیں ۔
