English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شارع فیصل شہری کو دوران ڈرائیونگ موبائل فون پر بات کرنا مہنگا پڑ گیا

پولیس افسر کو رشوت دینے کی کوشش، ایماندار افسر نے رشوت نہ لی اور چالان کر ڈالا
کار سوار شہری ایماندار افسر مہتاب کو داد دینے سے خود کو نہ روک سکا اور ویڈیو وائرل کردی
کراچی(اسٹاف رپورٹر) شارع فیصل پر کار سوار شہری کو دوران ڈرائیونگ موبائل فون پر بات کرنا مہنگا پڑ گیا، پولیس افسر کی جانب سے چالان کاٹا گیا تو شہری نے رشوت دینے کی کوشش کی تاہم ایماندار افسر نے رشوت نہ لی اور چالان کر ڈالا، ایماندار ٹریفک پولیس افسر کو رشوت دینے کی کوششیں بھی شہری کو چالان سے نہ بچا سکیں، شارع فیصل میٹروپول کے قریب ایس او مہتاب کی جانب سے دوران ڈرائیونگ موبائل استعمال کرنے پر کار سوار کو روکا گیا، پولیس افسر کی جانب سے ڈرائیونگ لائسنس اور گاڑی کے کاغذات مانگے گئے، جس پر کار سوار افراد پولیس افسر کو رشوت دینے کی کوشش کے ساتھ خفیہ ویڈیو ریکارڈنگ بھی کرتے رہے ، ایماندار پولیس افسر نے رشوت نہ لی اور چالان کرڈالا ، کار سوار شہری بھی ایماندار افسر کو داد دینے سے خود کو نہ روک سکا اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے