English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لائٹ ہائوس لنڈا بازار کے متاثرین کا احتجاج ختم

میئر کراچی کی ہدایت پر سینئر ڈائریکٹر بشیر صدیقی نے تاجروں سے مذاکرات کے دوران مسائل کے حل کی یقین دہانی کرادی
کراچی(اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی وسیم اختر کی یقین دہانی پر لائٹ ہائوس لنڈا بازار کے متاثرین کا احتجاج ختم‘ تفصیلات کے مطابق میئر کراچی وسیم اختر کی ہدایت پر محکمہ انسداد تجاوزات کے سینئر ڈائریکٹر بشیر صدیقی نے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے صدر دفتر کے سامنے احتجاج کرنے والے تاجروں سے مذاکرات کئے اور لائٹ ہائوس لنڈا بازار کے تاجر رہنما حکیم شاہ سے بات چیت کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی ہے کہ میئرکراچی وسیم اختر سے ملاقات میں تاجروں کے مسائل سامنے رکھیں گے جس کی روشنی میں لائحہ عمل طے کیا جائے گا اس یقین دہانی کے بعد تاجروں نے احتجاج ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے