English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حب ریور روڈ کا دھرنا آج ختم کئے جانے کا امکان

دھرنا مؤخر یا دوسری جگہ منتقل کرنے کا حتمی اعلان عبدالغفور حیدری کریں گے
جلسہ آزادی مارچ کی تیاری کیلئے دھرنے میں وقفہ دیا جاسکتا ہے، ذرائع
کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) جے یو آئی کی جانب سے حب ریور روڈ پر جاری دھرنا آج ختم کئے جانے کا امکان ہے۔ دھرنے کو دوسرے مقام پر منتقل کرنے یا کچھ دن کیلئے دھرنے کو موخر کرنے کے حوالے سے حتمی اعلان مرکزی جنرل سیکریٹری سینئر عبدالغفور حیدری کریں گے۔ وہ اپنے خطاب میں آگے کے لائحہ عمل کا بھی اعلان کریں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ دھرنے کو مکمل ختم کرنا کراچی کے کسی اور مقام پر شفٹ کرنا یا کچھ دن کیلئے دھرنے کا وقفہ کرنا یہ اگلی مشاورت کے بعد ہی قائدین طے کریں گے جس کا اعلان مولانا عبدالغفور حیدری دھرنے سے آخری خطاب میں کریں گے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ دھرنے میں وقفے کا امکان زیادہ ہے کیوں کہ28 نومبر کو ہونیوالے جلسہ آزادی مارچ کانفرنس کی تیاری کا وقت شرکاء کو دیا جائے اور وہ پھر اس کی مہم چلائی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے