English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ملک میں ٹریفک حادثات: خواتین اور بچوں سمیت 28افراد جاں بحق،درجنوں زخمی

القمر

عارف والا/ مظفرگڑھ/ قصور/ گھوٹکی (اے پی پی) ملک بھر میں ٹریفک حادثات کے باعث خواتین اور بچوں سمیت 28 افراد جاں بحق ہوگئے‘عارف والا اور مظفرگڑھ میں گاڑیوں کے تصادم میں 18 افراد لقمۂ اجل بن گئے اور 14 زخمی ہوگئے‘ ڈرائیورز فرار ہوگئے جبکہ مقدمات درج کرلیے گئے۔ قصور میں ریس لگاتی کوسٹریں آپس میں ٹکراگئی جس سے 6 افرادجاں بحق 45 زخمی ہوگئے۔ گھوٹکی میں بس الٹنے سے 2 خواتین سمیت 4 افراد ہلاک اور 11زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو عارف والا میں ٹریفک کے المناک حادثے کے باعث باپ بیٹے سمیت 9 افراد جاں بحق اور10 زخمی ہوگئے۔ نواحی گائوں17/EB پلی کے نزدیک براستہ عارف والاپاکپتن سے رحیم یارخان جانے والی تیز رفتار اے سی کوسٹر اور مخالف سمت سے آنے والے منی ٹرک میں تصادم ہوگیا۔ ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے تمام زخمیوں اور لاشوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال عارفوالا پہنچایا۔ دونوں ڈرائیور جائے وقوع سے فرار ہوگئے۔ دریں اثنا مظفرگڑھ علی پور روڈ پر ڈیڑھ لال چوک نزد روہیلانوالی کے قریب موٹر سائیکل کو بچاتے ہوئے تیز رفتار مزدا اور مسافر وین میں تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں9 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 4 شدید زخمی ہوگئے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کے عملے نے ہلاک شدگان اور زخمیوں کو قریبی اسپتال پہنچایا‘ روہیلانوالی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ علاوہ ازیں قصور میں بھلو اسٹاپ کے قریب تیز رفتاری کے باعث 2 کوسٹریں ایک دوسرے کو اوورٹیک کرتے ہوئے آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں6 افرادجاں بحق جبکہ 45 زخمی ہوگئے‘7افرادکو شدید تشویشناک حالت میں لاہورجنرل اسپتال منتقلکردیا گیا‘ ریسکیو 1122 کے عملے نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ڈی ایچ کیواسپتال قصورمنتقل کیا۔ دریں اثنا گھوٹکی میں ملتان سکھر موٹر وے پر تیز رفتاری کے باعث مسافر بس الٹ گئی جس کے باعث 2 خواتین اور ایک بچی سمیت 4 افراد جاں بحق اور11 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق مسافر بس بنوں سے کراچی جا رہی تھی کہ ملتان تا سکھر موٹر وے این فائیو پر باگو ڈرا کے مقام پر ڈرائیور کو نیند آگئی اور بس الٹنے کے بعد اس میں آگ لگ گئی‘ مسافروں نے بس کے شیشے توڑ کر جانیں بچائیں تاہم 2 خواتین اورایک بچی نہ نکل سکی جس کے باعث جاں بحق ہو گئی اور 11 مسافر زخمی ہوگئے۔ بس ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔
ٹریفک حادثات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے