English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جے یو آئی کاآزادی مارچ کو پلان سی میں داخل کرنے کے لیے آج اجلاس طلب

القمر

جیکب آباد(آن لائن) جے یو آئی نے حکومت مخالف تحریک کو پلان سی میں داخل کرنے کے لیے آج پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق جے یو آئی کی جانب سے حکومت مخالف تحریک کو پلان سی میں داخل کرنے کے لیے اہم اجلاس طلب کیا گیا ہے، ملنے والی معلومات کے مطابق جے یو آئی کے مرکزی رہنما علامہ راشد محمود سومرو نے پارٹی کا ایک اہم اجلاس آج سکھر میں طلب کرلیا ہے، اس سلسلے میں رابطہ کرنے پر جے یو آئی کے رہنما ڈاکٹر اے جی انصاری نے بتایا کہ علامہ راشد محمود سومرو نے آج سکھر میں اجلاس طلب کیا ہے جس میں 28 نومبر کو سکھر میں شہید ڈاکٹر خالد محمود سومرو کی یاد میں ہونے والے پروگرام اورآزادی مارچ کی تحریک کو پلان سی میں داخل کرنے کے متعلق بھی غور کیا جائے گا، علاوہ ازیں جے یو آئی کا مرکزی اجلاس بھی طلب کرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جبکہ مرکزی اجلاس کی تاریخ ابھی تک طے نہیں کی گئی ۔
پلان سی اجلاس طلب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے