ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا، ٹرافی کی رونمائی کردی گئی

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کیلئےبرسبین میں ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ کل  گابا کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے،دونوں کپتانوں نے ٹرافی کی رونمائی کرنے کے بعد پریس کانفرنس کی  ۔

قومی ٹٰم کے کپتان اظہر علی نے کہا کہ مصباح الحق7 برس کپتان رہے ان کی سوچ اور آئیڈیاز کا سب کو فائدہ ہے،ٹیم میں صلاحیت ہے،آسٹریلیا کیخلاف اچھے کھیل کا مظاہرہ کرسکتی ہے۔

انہوں نے پاکستانی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بالر نسیم شاہ سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ نسیم بہت جلد بیٹسمین کوجان جاتاہے، مہارت اور ٹیمپرامنٹ کےساتھ باولنگ کرتاہے۔ حتمی ٹیم کا اعلان تو کل کریں گے لیکن نسیم شاہ اس کا ضرور حصہ ہوں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں