مخصوص اوقات کے دوران ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی کے باوجود انوکھا واقعہ گلبائی چوک پر پیش آیا
بدعنوان اہلکار رقم ملنے پر خود ٹرالر میں بیٹھا اور اپنی حدود کراس کرادی، فوٹیج منظر عام پر آگئی
کراچی(کرائم رپورٹر)شہر میں ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لیے مخصوص اوقات میں ہیوی ٹریفک کے داخلے کے باوجود گلبائی چوک پر تعینات بدعنوان اہلکار کا انوکھا کارنامہ منظرعام پر آگیا چار سو روپے کے عوض اہلکار نے خود ٹرک میں بیٹھ کر حدود کراس کروادی اور اسے شہر میں داخل کردیا ،فوٹیج منظر عام پر آگئی۔تفصیلات کے مطابق گلبائی چوک پر تعینات بدعنوان اہلکار کا انوکھا کارنامہ منظر عام پر آگیا اپنی حدود میں ٹرالر کو روکا اور چار سو روپے میں خود ٹرک میں بیٹھ کرحدود کراس کروادی واضح رہے کہ حادثات کی وجہ سے مخصوص اوقات میں ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی ہے،فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رشوت کے پیسوں پر ٹرالر ڈرائیور اور اہلکار کی 5 منٹ تک بحث بھی چلتی رہی آپ ہمارے بھائی ہو، میں نے آپ کو 1000 روپے نہیں بولے، اہلکار کا جواب ہمیں سب کچھ دیکھنا اور کرنا پڑتا ہے،اہلکار نے انکشاف کیا کہ افسر کہتا ہے ہمیں بلا لیا کرو آپ خود پیسے نہ لیا کرو، آپ مجھے 400 دے دو، میں آگے کہوں گا آپ نے 5 سو دئیے، ڈرائیور نے 350 روپے رکھ دیے لیکن اہلکار راضی نہ ہواجیسے ہی ڈرائیور نے 400 پورے کیے اہلکار کا رویہ تبدیل ہوگیا،ٹریفک اہلکار نے خود ٹرالر میں بیٹھ کر ڈرائیور کو شہر میں داخل کروا دیا اہلکار کی جانب سے شہر میں دن کے اوقات کے اندر ڈالر چھوڑنا بڑھتے ہوئے حادثات کا سبب ہے۔

