English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

گیس چوروں کیخلاف بڑا آپریشن، سوئی سدرن عملے کو مزاحمت کا سامنا‘ 3 ہزار 500 سے زائد غیر قانونی کنکشن منقطع

سلطان آباد، منگھوپیر، خیر گوٹھ، عمرانی گوٹھ،ا حسن آباد اور گلشن معمار سمیت دیگر علاقوں میں کارروائیاں
گیس چوری کیلئے متبادل لائنیں اور خفیہ والوو لگائے گئے تھے، سامان ضبط ، بھاری جرمانہ عائد‘سوئی سدرن
کراچی(اسٹاف رپورٹر)سوئی سدرن گیس کمپنی نے گیس چوروں کے خلاف بڑا آپریشن کرتے ہوئے 3 ہزار 500 سے زائد غیر قانونی کنکشن منقطع کردئیے ،گیس چوری میں استعمال ہونے والا سامان ضبط کرکے بھاری جرمانہ عائد کردیا گیا، آپریشن سے قبل کچی آبادی میں ڈیڑھ سو سے زائد واقع گوٹھوں اور علاقوں کا خفیہ سروے کیا گیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس جی سی نے گیس چوروں کے خلاف جاری مہم کے دوران شہر کے کئی علاقوں میں بڑے پیمانے پر آپریشن کیا۔گیس کمپنی کے ایک خفیہ سروے کے نتیجے میں انکشاف ہوا تھا کہ سلطان آباد، منگھوپیر، خیر گوٹھ، عمرانی گوٹھ، احسن آباد اور گلشن معمار سمیت بعض دیگر علاقوں میں بڑے پیمانے پر گیس چوری کی جارہی ہے۔ گیس چوری کے لیے متبادل لائنیں اور خفیہ والوو لگائے گئے تھے۔گیس کا استعمال گھریلو اور تجارتی بنیادوں پر بھی ہورہا تھا۔آپریشن کے دوران بعض مقامات پر عملے کو مزاحمت کا بھی سامنا کرنا پڑا۔دریں اثنا ترجمان ایس ایس جی سی نے کارروائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ 3500 سے زائد غیرقانونی گیس کنکشن منقطع کئے ہیں۔ گیس چوری سے کمپنی کو لاکھوں روپے ماہانہ کا نقصان ہو رہا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے