English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نوجوان کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے ٗ آج صبح ہاکس بے روڈ پر احتجاج ٗ جلائو گھیرا ئو

مقتول فدا حسین 29اکتوبر کو اپنے دوست علی کیساتھ کیا تھا ٗ 3دن بعد لاش ملی تھی ٗ قاتلوں کی عدم گرفتاری کیخلاف علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد جمع تھی
کراچی (کرائم رپورٹر )ماڑی پورگریس میں قتل ہونیوالے مقتول فداحسین کے اہل خانہ کی جانب سے صبح سویرے ہاکس بے روڈپراحتجاجی مظاہرہ،علاقہ مکینوں کی بڑی تعدادگھروں سے باہرنکل آئی،مشتعل افرادکی ہنگامہ آرائی،قاتلوں کی گرفتاری کامطالبہ،جلائوگھیرائو،ٹریفک جام کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی۔تفصیلات کے مطابق ماڑی پورکے علاقے ماڑی پورگریس مسلم کالونی نمبر1کے رہائشی فداحسین کے قتل کے خلاف مقتول کے اہل خانہ سمیت علاقہ مکینوں کی بڑی تعدادکی جانب سے ہاکس بے روڈپراحتجاجی مظاہرہ کیاگیا،مشتعل مظاہرین نے مین روڈٹریفک کی آمدورفت کیلئے بندکردیا،جس کے باعث گاڑی کی لمبی قطاریں لگ گئی،اطلاع ملنے پرپولیس اوررینجرز کی بھاری نفری بھی جائے وقوعہ پرپہنچ گئی،جبکہ مشتعل مظاہرین نے ٹائرنذرآتش کئے ،تاہم مقتول کے والد نظیر احمد کا کہنا تھا کہ 29اکتوبر2019کو میرا بیٹا فداحسین اپنے دوست علی نامی شخص کے ساتھ شام آٹھ بجے کہیں گئے لیکن رات دو بجے علی واپس آگیا اور میں نے کہا کہ میرا بیٹا کہا ںہے تو اس نے ٹال مٹول کر دیا جب کے تین دن بعد ہمیں لوگوں نے بتایا کہ ایک لاش پانی میں پڑی ہوئی ہے،ہم گھر والے پہنچے تو علی پہلے سے وہاں موجود تھا ہم لاش کو پہچان نہیں سکے لیکن علی نے فوراًکہا کہ تمہارا بیٹا ہے،تم اس کو نہیں پہچان رہے پھر ہم نے علی کے خلاف ماڑی پور تھانہ میں ایف آئی آر درج کروائی اور پولیس نے علی کو گرفتار کرلیا،پولیس نے ہمیں بتایا کہ آپ کے بیٹے کا قاتل علی ہی ہے اور اس کے دو ساتھی اور بھی ہیں ہم ان کو جلد گرفتار کر لیں گے لیکن ابھی تک پولیس نے اس کے ساتھیوں کو گرفتار نہیں کیا اور ایس ایچ او ماڑی پور ہمارے ساتھ تعاون نہیں کر رہا۔مظاہرین نے پولیس کے اعلی حکام سے اپیل ہے کہ سدورہا کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے اور ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے