English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

گارڈن عثمان آباد میں جھنڈا لگانے کے تنازع پرکشیدگی

سیاسی تنظیم کا جھنڈا لگانے کے تنازع پر دو فریقین آپس میں الجھ پڑے‘پولیس
کراچی (اسٹاف رپورٹر)گارڈن عثمان آباد میں ترقیاتی کام کے دوران جھنڈا لگانے کے تنازع پر بد مزگی ہوگئی،پولیس نے پہنچ کر صورتحال پر قابو پایا۔ تفصیلات کے مطابق گارڈن تھانے کی حدود عثمان آباد میں ترقیاتی کام چل رہا تھا اس دوران وہاں بلدیاتی نمائندے بھی موجود تھے کہ سیاسی تنظیم کا جھنڈا لگانے کے تنازع پر دو فریقین آپس میں الجھ پڑے جس سے علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔ ایس ایچ او زاہد حسین کا کہنا ہے کہ خاتون مریم بی بی نے اس حوالے سے تھانے میں شکایات جمع کرائی ہے تاہم بعد میں دونوں مخالفین میں صلح ہوگئی اور درخواست واپس لے لی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے